جہلم میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت، شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں

جہلم شہر اور گردو نواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے باعث شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں۔

شہر میں جگہ جگہ کیمیکل ملا ناقص مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دھڑلے سے اپنے مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں، جسے سادہ لوح عوام خرید نے اور استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

کیمیکل ملا دودھ پینے سے خواتین، بچے، بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی، فلاحی، شہری تنظیموں اور عوامی حلقوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button