جہلم میں اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب 17 نومبر کو منعقد ہو گی

جہلم: اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے درجنوں مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 17 نومبر کو میجر اکرم شہید کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی مشہور ومعروف سماجی شخصیت اسلام قریشی کی جانب سے 17 نومبر بروز اتوار اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں درجنوں جوڑے رشتہ ازواج میں منسلک ہوں گے۔

اسلام قریشی ویلفیئرٹرسٹ کی طرف سے دلہنوں کو ضروریات زندگی کی تمام اشیا ء پر مشتمل جہیز دیاجاتا ہےاور دولہوں کو تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ نکاح کی سادہ مگر پروقار تقریب کے انعقاد کےبعد دلہے اور دلہن کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کو پر تکلف کھانا دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے اسلام قریشی کے صاحبزادے جاوید قریشی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بے شمار بچیوں کی شادیاں جہیزکا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہو پا رہیں۔ مخیر حضرات کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ خوشنودی حاصل کرنے کےلیے نادار غریب مستحق بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھیں اور نیک دعاؤں کے ساتھ بچیوں کورخصت کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button