دینہ میں ڈینگی کے وار جاری، متعدد شہری ڈینگی کا شکار

دینہ میں ڈینگی کے وار جاری، متعدد شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے، انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں ناکام ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، شہر سمیت گردو نواح میں متعدد شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ ہر گلی محلے میں شہری ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ بخار کی کیفیت اور وائٹ بلڈ سیلز کی اچانک کمی اور نمایاں اثرات سے شہری پریشان ہیں۔

ڈینگی کے شکار کی وجہ سے شہری بری طرح متاثر ہو نے لگے مگر انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔ ڈینگی کے حوالے سے نہ ہی کوئی سپرے کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کے پے در پے حملوں سے بچنا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی روک تھام کے لیے ہر گلی محلے میں سپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید شہری ڈینگی کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button