ورلڈ بینک فنڈڈ پروگرام کے تحت جہلم میں نئی لائٹس لگائی جائیں گی ، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم شہر کو روشن اور شاندار بنانے کیلئے سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے اور میونسپل کمیٹی حدود میں اہم علاقوں میں فوری تنصیب مکمل کی جائے جبکہ خراب لائٹس کو تبدیل کرکے نئی لگائی جائیں۔

اس بات کی ہدایت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ورلڈ بینک ٹیم اور میونسپل کمیٹی حکام سے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک فنڈڈ پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں سول لائن، اولڈ جی ٹی روڈ، بلال ٹاون روڈ، ریور برج، اسلامیہ سکو ل روڈ سمیت اہم علاقوں میں خراب لائٹس کو تبدیل اور نئی لائٹس لگائی جائیں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سولر لائٹس کے منصوبے پر بھی غور جاری ہے جس سے بجلی کے استعما ل میں بچت ہو گی اور ایل ای ڈی لائٹس سے شہر روشن ہو سکے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بڑے گنجان آباد علاقوں میں بھی لائٹس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button