الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ کے علاقہ نئی آبادی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد


دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ کے نواحی علاقہ نئی آبادی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور مفت ادویات دیں، کیمپ میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ منہاس ٹاؤن نئی آبادی مہتہ لوسر نزد چونگی نمبر 2مفتیاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں چائلڈ سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور مفت ادویات دیں۔
کیمپ میں مریضوں کا فری بی ایم ٹیسٹ بھی کیا گیا ، جس میں علاقہ کی کثیر تعددا نے بھی شرکت کی ، کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات بھی دی گئیں۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کیلئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔



