جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، دو ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

جہلم: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شاہد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور بہترین پراسیکیوشن کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



