خوراک کی عالمی نمائش، پاکستانی چاول، تیار خوراک، تل، مکئی، مصالحوں اور پھلوں کی نمائش

برسلز: خوراک کی عالمی نمائش ʼSial Paris 2024ʼ گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔

1964سے شروع ہونے والی اس نمائش کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لگتے ہوئے اس سال 60 سال ہوجائیں گے۔ یہ نمائش بنیادی طور پر 1950 میں دوسری عالمی جنگ کے ذریعے پیدا ہونے والے مغربی یورپین ممالک میں خوراک کے بحران سے نمٹنے کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

11ہالز میں پھیلی ہوئی اس نمائش میں اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے 7500نمائش کنندگان نے حصہ لیا جنہوں نے گروسری، اورگینک اینڈ ویلنس ، مشروبات، فوڈ پروسیسنگ، دالیں سیریلز اور فروٹس، سمندر سے آنے والی خوراک، دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیاء، خوراک کی منجمد مصنوعات، تیار کھانے اور گوشت سمیت 10فوڈ سیکٹرز پر مشتمل 4 لاکھ کے قریب مصنوعات کی نمائش کی۔

سیال پیرس کی انتظامیہ کے مطابق اس سال 19اکتوبر سے لیکر آج تک 205ممالک سے تعلق رکھنے والے 2لاکھ 85ہزار سے زائد افراد نمائش کو دیکھنے کیلئے اپنی ٹکٹ کی خریداری کر چکے۔ پاکستان کی جانب سے جو مصنوعات اس نمائش میں پیش کی گئیں ان میں چاول، مکئی اور تل کے علاوہ تیار خوراک، مصالحے، فروزن فوڈز اور پھلوں کے جوس شامل ہیں۔

نمائش میں شریک پاکستانی چاول کے تاجروں نے نشاندہی کی ہے کہ ہمیں بھی پڑوسی ملک کی طرح اپنے ہاں سرکاری سطح پر پیسٹیسائیڈز کو چیک کرنے کی لیبارٹریز فوری طور پر قائم کر لینی چاہئیں تاکہ ملکی سرحد سے نکل کر برآمد ہونے کے بعد کے نقصان اور بدنامی دونوں سے بچا جا سکے۔

اس نمائش میں یورپین دارالحکومت برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی رانا جاوید کوثر کی قیادت میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button