ضلع جہلم میں ڈینگی کے 14 کیس رپورٹ

جہلم: اینٹی ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں اینٹی ڈینگی اقدامات، سرویلنس، لاروا کی تلاش اور ڈینگی کیسز کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں اب تک ڈینگی بخار کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، جو کے تمام مریض مکمل صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے اینٹی ڈینگی مہم میں بھرپور طور پر مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور لاروا کی افزائش کے مقامات پر فوری کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کا خطرہ ابھی باقی ہے، اس لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button