جہلم میں بھی وزیراعلی پنجاب کا دھی رانی پروگرام شروع، درخواستوں کی وصولی جاری

جہلم: وزیراعلی مریم نواز شریف کا جہلم سمیت پنجاب بھر میں دھی رانی پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا۔
اجتماعی شادیوں میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، ہرنئے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ساتھ 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔ ضروری فرنیچر، گھریلو استعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کا تحفے بھی پیش کیے جائیں گے۔
اجتماعی شادیوں کیلئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے۔ پروگرام میں شمولیت کیلئے درخواستیں آن لائن ویب سائٹ cmp.punjab.gov.pk پر جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کیلئے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کردی گئی ہے۔ دھی رانی پروگرام میں شفافیت کیلئے درخواست دہندگان کو خصوصی ٹیمیں گھرگھر جا کر چھان بین کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



