ڈومیلی میں موٹرسائیکل کی بھینس کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار سابق کونسلر شدید زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی میں موٹرسائیکل کی بھینس کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار سابق کونسلر شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں بھیٹ میں موٹرسائیکل سوار نے بھینس کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیااور ٹانگ پر چوٹ آئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔
زخمی شخص بھیٹ کا رہائشی ہے اور راجہ اکرم عرف پپو سابق جنرل کونسلر سے شناخت ہوئی۔



