شہری مسائل کی دلدل میں پھنس گئے، منتخب نمائندوں نے بھی عوام سے منہ موڑ لیا

جہلم سمیت ملک بھر کے عوام پہلے ہی آئے روز احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

حکمرانوں نے رواں سال عام انتخابات سے قبل مہنگائی ختم کرنے اور آسمان سے تارے توڑ کرلانے کے بلند وبانگ دعوے کیے جوریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ اقتدار ملنے کے بعد حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ظلم کے پہاڑ ڈھانے شروع کر رکھے ہیں۔

حکمرانوں نے خاص کر ضلع جہلم کی عوام کے ساتھ حکمرانوں نے سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنارکھاہے۔ حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے شہریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر کے عوام کوگھروں سے باہر نکلنے پر مجبورکرنا شروع کررکھا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے جہلم تاللِہ ڈیول کیرج وے سمیت سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button