دینہ کی یونین کونسل سوہن کا سیکرٹری رشوت لیتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار

دینہ: اینٹی کرپشن پولیس نے دینہ کی یونین کونسل سوہن کے سیکرٹری کو رشوت لیتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن جہلم پولیس نے شہری رضوان علی سکنہ ڈھوک ساون تحصیل دینہ کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل سوہن کے سیکرٹری محمد اشفاق اور نائب قاصد محمد علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے 15 ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر کے سیکرٹری یونین کونسل اور نائب قاصد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ سیکرٹری یونین کونسل محمد اشفاق نے رضوان علی سے برتھ سرٹیفکیٹ میں درستگی کے 25 ہزار رشوت ڈیمانڈ کی تھی اور بعد میں 15 ہزار روپے میں ڈیل ہوئی۔ رضوان علی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشفاق سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button