ہوٹلز، شادی ہالز، مارکیز اور ورکشاپس میں کم اجرت پر بچوں سے مشقت کرائی جانے لگی

جہلم: ہوٹلز، شادی ہالز، مارکیز میرج گارڈنز اور ورکشاپس میں کم اجرت پر بچوں سے مشقت کرائی جانے لگی، غریب والدین بچوں کو کام پر لگانے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے تمام تر دعوؤں کے برعکس جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں شادی ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز، چائے کے ہوٹلوں اور ورکشاپس میں کم عمر بچوں سے مزدوری کرائی جاتی ہے، اس کی بڑی وجہ حالیہ مہنگائی ہے۔

والدین غربت اور تنگدستی کی وجہ سے بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں، چائلڈ لیبر ایکٹ کی سرعام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ محکمہ لیبرکے زمہ داران خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں۔

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چائلڈ لیبرا یکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بااثر مالکان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button