جہلم پریس کلب کے باہر اساتذہ کااحتجاجی دھرنا، حکومت مخالف نعرے بازی

جہلم میں بھی پریس کلب کے باہر اساتذہ کااحتجاجی دھرنا، احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین اساتذہ کی شرکت، حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کےعالمی دن کے موقع پر ضلع بھر کے اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرپریس کلب کے باہر پہنچے اور اساتذہ کی تکریم کے دن کویوم سیاہ کے دن کے طور پر منایا۔ حکومت مخالف نعرے بازی کی، حکمرانوں سے سکولوں کی نجکاری کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اساتذہ کرام نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھر پور شرکت کی، انہوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی نجکاری ، لیو انکیشمنٹ کا خاتمہ، پنشن کی بحالی، سابقہ ٹائم ٹیبل کی بحالی اور دیگر مسائل کے حل تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

اساتذہ کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ درجنوں سکولوں کوپہلے مرحلے میں پرائیویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید سکول پرائیویٹ کیے جا رہے ہیں گورنمنٹ ٹیچرز کے حق پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت کی نجکاری کے عمل سے تعلیم میں بہتری آئے گی، مظاہرے میں شامل اساتذہ کے اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، اساتذہ نے محکمہ تعلیم کےاندر یونین قائم کررکھی ہیں، افسران ماتحت اساتذہ کے یونیز کیوجہ سے خوف زدہ ہوتے ہیں۔ سرکاری اساتذہ کو مقامی سیاستدانوں کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے افسران بےبس دکھائی دیتے ہیں۔

شہری تنظیموں نے حکومت کے نجکاری کے عمل کوسراہا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button