جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 290 دکانداروں کو 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ روٹی، دالوں، گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں زائد قیمتوں کی وصولی پر کیے گئے جرمانے اور قانونی کارروائیوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2888 مقامات پر چھاپے مار کر 290 خلاف ورزیاں پکڑی جس پر گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 5 لاکھ 67 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سختی سے اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button