بینظیر انکم سپورٹ پروگرام؛ جہلم میں رقم کی حصول کیلئے آنے والی خواتین ذلیل وخوار کیا جانے لگا

جہلم: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سائلین رل گئے، خواتین دن بھر ذلیل و خوار ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ہال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت درجنوں سے زائد خواتین کو رقم تقسیم کرنے کےلیے طلب کرلیا جاتا ہے۔ بی آئی ایس پی انتظامیہ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے خواتین کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میونسپل کمیٹی ہال میں بے ہنگم رش، حبس، گرمی اور صاف پانی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے متعدد خواتین نہ صرف روزانہ کی بنیاد پردن بھر ذلیل وخوار ہوتی ہیں، حکومت وقت کے لئے باعث ندامت ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ نظیر انکم سپورٹ پروگرام درجہ چہارم کے ملازمین نے فی کس خاتون سے مبینہ طور پر 500 روپے وصولی کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button