جہلم میں سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت عام صارفین کی قوت خرید سے باہر

جہلم: سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت عام صارفین کی قوت خرید سے باہر، سر کاری نرخ نامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جانے لگیں۔
مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کی جانب سے سبزیوں کے نرخ میں اضافہ ہو گیا۔ پیاز 138 روپے کی بجائے 180روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں۔
ادرک چائنہ 630 روپے کے بجائے 700 روپے جبکہ لہسن چائنہ 540 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔ اس کے ساتھ ساتھ لیموںٹماٹر100 روپے کی بجائے 150 روپے، آلو 80 روپے کے بجائے 110 روپے اور، بند گوبھی 90 روپے کی بجائے 120روپے جبکہ گاجر چائنہ 90 روپے کی بجائے 130روپے کلو تک دستیاب ہے۔
سیب گاچہ188روپے کی بجائے 250 روپے، انگورسندر خانی 400 روپے کی بجائے 500روپے فی کلو جبکہ کیلا 128 روپے فی درجن کی بجائے 160روپے ۔
دوسری جانب برائلر گوشت 595 روپے فی کلو کی بجائے 620 روپے ساڑھے سات سو گرام کی بلندترین سطح پر موجود ہے، فارمی انڈے 307 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



