سوہاوہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد شدید زخمی

سوہاوہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ ڈھوک چوہدریاں کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
کار حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت43سالہ سجاد،63سالہ ارشد اور50سالہ سید سعد ساکنائے لاہور کے ناموں سے ہوئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



