پنجاب حکومت کے اعلان کے باوجود ضلعی انتظامیہ بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ کروا سکی

جہلم: حکومت پنجاب کے اعلان کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ کروا سکے ۔ شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔
حکومت پنجاب نے روٹی و آٹے کیسا تھ دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور باقاعدہ نرخ نامے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جن میں بیکری اشیا بھی شامل تھیں تاہم یہ حکم نامہ اور نرخنامہ بے سود رہا۔
بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی حسب روایت لوکل مال کی قیمتوں میں برائے نام کمی کر کے سب اچھا ہے کا راگ الاپ دیا گیا ۔ جس پر صارفین میں سخت تشویش پائی جا تی ہے۔
صارفین نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے گراں فروشی کے مرتکب بیکری مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے اور بیکریز سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



