عوامی شکایات دور کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر موقع پر دادرسی

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرعوامی شکایات دور کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کی روزانہ کھلی کچہری شروع، شہریوں کی شکایات پر موقع پر دادرسی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ دن گیارہ بجے سے ایک بجے تک کھلی کچہری لگائی جائے گی جس میں شہریوں کی شکایت سن کر موقع پر داد رسی کی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، شہری بلا روک ٹوک سرکاری افسران کے پاس اپنی شکایات و مسائل کے حل کیلئے آ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



