سوہاوہ کے خصوصی افراد کو "ہمت کارڈ” دینے کیلئے 462 افراد کی بائیو میٹرک مکمل

سوہاوہ: ہمت کارڈ؛ تحصیل سوہاوہ کے 462 خصوصی افراد کی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لی گئی، عنقریب ہمت کارڈ کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع جہلم کے زیر نگرانی ضلع جہلم اور تحصیل سوہاوہ میں معذورافراد کی بائیو میٹرک تصدیق کا سلسلہ جا ری ہے۔ اس وقت تک تحصیل سوہاوہ کی 10یونین کونسلوں سے 462 خصوصی افراد کی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس کاوش میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع جہلم کے اہلکار ان ریاست علی و دیگر اور یونین کونسل پھلڑے سیداں سے عوامی ای اسٹامپ فروش، کمپیوٹر کمپوزنگ ، فوٹو سنٹر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر معروف صحافی پروفیسر افتخار محمود کا مثالی تعاون شامل رہا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز مستقبل قریب میں صوبہ بھر کے خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد کا سلسلے کا آغاز کرنے والی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button