دینہ میں نشئیوں کے ڈیرے، رات کی تاریکی میں دوکانداروں کی اشیاء چوری ہونا معمول بن گیا

دینہ شہر میں نشئیوں کے ڈیرے، رات کی تاریکی میں دوکانداروں کی باہر پڑی اشیاء چوری ہونا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے دینہ شہر میں نشئیوں نے ڈیرے لگا لئے، رات کی تاریکی میں دکانوں کے باہر پڑی ہوئی اشیاء غائب ہونے لگی ۔

گزشتہ کئی روز سے دینہ شہر میں نشئیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو دکانیں بند ہوتے ساتھ ہی منگلا روڈ پر پھیل جاتے ہیں جو نہ صرف دکانوں کی چیزیں اٹھاتے ہیں بلکہ گھروں اور مساجد میں سے ٹوٹیاں اور موٹریں وغیرہ بھی اتار کر لے جاتے ہیں۔

دینہ کی عوام نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی صدر جہلم سے اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button