جہلم میں کم عمر لڑکوں سمیت تین موٹرسائیکل چور گرفتار، موٹرسائیکلیں برآمد

جہلم میں پولیس نے کم عمر لڑکوں سمیت تین موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو کم عمر کارندے عرفان اور وسیم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لئے۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سےچوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کوان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



