عمران خان پر تمام مقدمات جھوٹے ہیں، شکیل رفیق تھوتھالوی

لوٹن: تحریک انصاف لوٹن کے رہنما چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی نے بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان کی دو مقدمات میں بریت پر کہا کہ یہ حق اور سچ کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے محبوب قائد پر قائم کئے گئے تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں تحریک انصاف آخری دم تک پاکستان میں عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے مصروف جدوجہد رہے گی۔
انہوں نے کہا بے شمار بے بنیاد مقدمات قائم کرکے انصاف کا مذاق اڑایا گیا، اوور سیز پاکستانی اور کشمیری عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



