ضلع جہلم کے تاجر پرامن احتجاج کرتے ہوئے 28 اگست کو کارروبار بند رکھیں گے، چوہدری محمد عارف

جہلم: چوہدری محمد عارف نے کہا کہ ہم پرامن کارروباری لوگ ہیں، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، عوامی مسائل کے حل کےلیے پہلے بھی اگلی صفوں میں تھے اور آئندہ بھی فرنٹ فٹ پر رہیں گے۔ 28 اگست کو ضلع جہلم کے تاجر پرامن احتجاج کرتے ہوئے کارروبار بند رکھیں گے۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری محمد عارف نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے تاجروں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر رکھے ہیں جو کہ تاجروں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، حکومت ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لے۔ ایک طرف حکومت بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب گزشتہ رات بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 2روپے کے اضافے کااعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر اتحاد اس بات کاثبوت ہے کہ ہم عوامی مسائل کے حل کےلیے متحد ہیں جب بھی عوام پر ناجائز ٹیکسز بجلی کے بلوں میں اضافہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کاسامنا کرنا پڑا تو مرکزی انجمن تاجران نے ہمیشہ اپنی عوام کاساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 28 اگست بروز بدھ کو ضلع جہلم جہلم کے تاجر کارروباری سرگرمیاں معطل رکھیں گے اور حکومت کو خاموش پیغام دیا جائے گا کہ ظالمانہ ٹکیسز کو ختم کیاجائے تاکہ عوام اپنے بچوں کو 2وقت کی روٹی مہیا کرسکیں۔

اس موقع پر صدر صرافہ اینڈ جیولرز راجہ محمد سعید، طارق دول چیئرمین صرافہ اینڈ جیولرز شیخ احسان صدر شیخ برادری ضلع جہلم، چوہدری شعیب سیٹھی طاہر ناصر ڈار راجہ اطہر محمود ندیم اختر بوبی سینئر نائب صدر صرافہ حاجی محمد سعید آئرن مرجنٹ ناہید خان صدر نیابازار سمیت تمام ٹریڈ یونینز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button