امارات کی پروازوں کی قیمتیں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایئرلائن ٹکٹ کی قیمتیں رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے پر ٹریول ایجنسیوں نے سستے سفر کے خواہشمندوں کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا۔

الامارات الیوم کے مطابق ٹریول حکام کا کہنا کہ ستمبر کے دوران ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں اس سال کے آغاز کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر ہیں کیوں کہ تعطیلات کے اختتام اور تعلیمی سال کے آغاز کے وقت جولائی اور اگست میں موسم گرما کے عروج کے مقابلے میں ستمبر میں سفر کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ستمبر کے دوران پروازوں کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی نے خاص طور پر سیاحتی مقامات کو متاثر کیا، جن میں نسبتاً قریبی اور موسمی سٹیشن بھی شامل ہیں، ستمبر مناسب قیمتوں پر سفر کرنے کا بہترین وقت ہے۔

دبئی ورلڈ ٹریول کے سی ای او بدر اہلی نے کہا کہ "موجودہ اعداد و شمار اور ابتدائی اعشاریوں کی بنیاد پر ستمبر کے دوران ہوائی ٹکٹ کی قیمتیں اس سال کے آغاز سے کم ترین شرحوں پر ہوں گی، اس کا اطلاق بڑی حد تک نسبتاً قریبی سیاحتی مقامات اور کچھ علاقائی اسٹیشنوں پر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاہم ستمبر کے آخر تک ہم اوسط پرواز کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھیں گے کیوں کہ اکتوبر کے دوران مختلف مارکیٹس میں کاروباری سیاحت اور کانفرنسیں منعقد ہوں گی، جس کے بعد سردیوں کے موسم میں سیاحوں کی مانگ بڑھے گی، دسمبر میں تعطیلات کا موسم ہے اس وقت قیمتیں اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہیں، اس لیے ستمبر مناسب قیمتوں پر سفر کے لیے موزوں ترین وقت ہو سکتا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ "مسافروں اور صارفین کا ایک طبقہ متعلقہ مدت کے دوران کم قیمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے اور یہ لوگ اس دوران سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں یا فیملی سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں، ایسے وقت میں بھی جب سفر کی مانگ میں کمی آتی ہے قبل از وقت بکنگ کی اہمیت اپنی جگہ پر قائم ہے، ہم نے اب سیٹ سپلائی کے معاملے میں حالیہ عرصے کے دوران توازن دیکھنا شروع کیا ہے، جو اس سے پہلے حالیہ برسوں میں کورونا وبائی مرض کی وجہ سے ریکارڈ سطح پر گرا تھا”۔

دبئی لنک گروپ میں ایس ٹی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر صلاح منصور کا کہنا ہے کہ "ستمبر کے دوران ایئر لائنز کی جانب سے پیش کی جانے والی ابتدائی قیمتیں منزلوں کے ایک بڑے حصے کے لیے سال کے آغاز کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہیں، جولائی اور اگست میں گرمیوں کے موسم کی چوٹی کے مقابلے میں چھٹیوں کی مدت کے اختتام اور سکول واپسی کے آغاز کے ساتھ ستمبر کے دوران سفر کی مانگ میں نمایاں سطح پر کمی واقع ہوئی ہے، تاہم قیمتیں عارضی ہیں کیوں کہ کرایوں میں کمی کی وجہ سے پروازوں میں ریزرو سیٹوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ شروع ہو جاتا ہے لہٰذا سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو کم ترین قیمتیں حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد سیٹ بک کر لینی چاہیئے”۔

العوادی ٹریول کمپنی کے جنرل مینیجر امین العوادی نے کہا کہ "خطے کے یورپی مقامات اور اسٹیشنوں تک اس مہینے کے دوران سفر کی طلب میں اضافہ کرنے کی کوشش میں حالیہ دنوں میں فضائی کمپنیوں نے ایئر لائن ٹکٹوں پر بہت سی آفرز کے ساتھ ساتھ ستمبر کے دوران سفر کے لیے چھٹیوں کے پیکجز کا سہارا لیا ہے، تاہم اس سال کی آخری سہ ماہی کے دوران بکنگ کی شرح میں اضافے کے ساتھ دسمبر تک اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ سال کے آخر میں مانگ بتدریج بڑھ جائے گی”۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button