جہلم کے پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں کھلے عام سگریٹ نوشی

جہلم کے پبلک مقامات ٹرانسپورٹ اڈوں ، ہسپتالوں ، اور سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کھلے عام جاری، انتظامیہ بے بس دیکھائی دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں موجود پبلک مقامات ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، سرکاری ہسپتالوں اور دفاتر میں سرعام سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سگریٹ نہ پینے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی مقامات پر اور گاڑیوں میں سیگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے درمیاں اکثر اوقات لڑائی جھگڑے اور گالی کلوچ بھی ہوتے رہتے ہیں۔

سگریٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات اور بازاروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری دھوئیں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button