پی ٹی آئی قیادت چیف آرگنائزر آزاد کشمیر کا عہدہ کسی اہل شخص کو دیں، راجہ اقبال

راجہ اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت چیف آرگنائزر آزاد کشمیر کا عہدہ کسی اہل شخص کو دیں۔ چیف آرگنائزرز چوہدری حمید پوٹھی اور صدر قیوم نیازی کے برطانیہ دورے کا مقصد کچھ خاص برادریوں اور کچھ خاص گروپس کے لیے ہے۔ قیوم نیازی نے حمید پوٹھی کے کہنے پر کشمیری کمیونٹی کے پروگرام میں آنے کا وعدہ کر کے پروگرام میں آنے سے انکار کر دیا۔ اعلی قیادت چیف آرگنائزرز اور صدر پی ٹی آئی کشمیر کو فوری عہدوں سے ہٹا کر اہل لوگوں کو پارٹی کی ذمہ داری دیں۔

پی ٹی آئی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی شدید اختلافات کا شکار ہے۔ برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ہونے والے پارٹی کے ایک پروگرام میں گروپ بندی اور برادری ازم کے باعث بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ گلاسکو میں ہونے والے پروگرام بیرسٹر گروپ نے کروایا جبکہ بیرسٹر سلطان نے عمران خان سے بغاوت کر کے خان صاحب کو چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے پی ٹی آئی بہت شدید اختلاف رہا جس کے باعث پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگوں اور کچھ پی ٹی آئی کے اوورسیز رہنما پروگرام میں شریک نہیں ہوئے۔ قیوم نیازی نے حمید پوٹھی کے کہنے پر کشمیری کمیونٹی کا ایک بہت ویل آرگنائز پروگرام کیلئے کمٹمنٹ کر کے اور ٹائم کنفرم کر کے جانے سے انکار کر دیا۔

راجہ اقبال نے کہا کہ اس پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما، صحافی برادری، ڈاکٹرز، کونسلرز اور کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اور اہم شخصیات شامل تھے جس کی وجہ سے بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی۔ کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے لوگ، پی ٹی آئی اوورسیز کارکن اور رہنما حمید پوٹھی پر سخت نالاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چوہدری حمید پوٹھی کا پیسے دے کر کشمیر کونسل کا ٹکٹ خریدنے کے علاوہ پارلیمانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایسے شخص کا پارٹی کا چیف آرگنائزر ہونا پارٹی کے ساتھ ظلم ہے۔ لوگوں نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت عمر ایوب اور اسد قیصر سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف آرگنائزر آزاد کشمیر کا عہدہ کسی ایسے شخص کو دیا جائے جو اپنی برادری کے بجائے پارٹی کا سوچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمید پوٹھی نے قیوم نیازی کے دورہ برطانیہ کو متنازع بنا دیا جس میں انہوں نے اپنی برادری اور کچھ خاص لوگوں کو پروموٹ کیا ہے۔ اعلی قیادت چیف آرگنائزرز اور صدر پی ٹی آئی کشمیر کو فوری عہدوں سے ہٹا کر اہل لوگوں کو پارٹی کی ذمہ داری دیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button