قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں، عدیل خان آفریدی

ویانا: پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں 15 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سفارتخانہ ویانا ہیڈ آف چانسلر عدیل خان آفریدی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز الحاج شیخ وحید احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاجی اورنگزیب نے حاصل کی ۔قومی ترانہ کی سریلی دھنوں پر شرکاء تقریب نے مل کر قومی ترانہ پیش کیا اور قومی ترانہ کے اختتام پر تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ویانا ہیڈ آف چانسلر عدیل خان آفریدی نے پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کو آزادی پاکستان کا پروگرام کرنے پر اور آزادی پاکستان کی حاضرین شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آزادی کی قدر فلسطین اور کشمیر کی عوام جانتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماقائد اعظم نے اپنے اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم بتائے تھے ان پر عمل کرکے ہی ہم منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں ۔
قبل ازیں پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر قمر حسین چوہدری نے مہمانوں کا آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج پھر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اس تقریب میں شریک ہیں آزادی ایک نعمت ہے ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم نے ایک آزاد ملک میں آباد ہیں اور جن شہداء نے پاکستان کے قیام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
تقریب میں حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ اور حاجی ندیم خان نے بھی اپنے مختصر خطاب میں یومِ آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیے اور پاکستانی کمیونٹی کی کو حقیقی مشکلات ہیں ان پر توجہ دی جائے اور ہمیں پاکستان کی ترقی سربلندی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے ۔
تقریب میں حاجی قمر حسین چوہدری ،مہمان خصوصی اور حاضرین شرکاء نے مل کر آزادی پاکستان کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔اخر میں پاکستان کی ترقی سربلندی ،خوشحالی اور ترقی اور فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی روایتی لذیذ ڈشوں سے کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



