جہلم پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو دھر لیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیروز خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دو کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button