مسلم گرلز اے وی ہائی سکول اسلام پورہ کا ٹرانسفارمر خراب، گرمی اور حبس سے متعدد طالبات کی حالت غیر

جہلم: گورنمنٹ مسلم گرلز اے وی ہائی سکول اسلام پورہ کا ٹرانسفارمر کئی ماہ سے خراب، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد طالبات بغیر بجلی کے شدید گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، گرمی اور حبس سے متعدد طالبات کی حالت غیر ہو گئی، پرنسپل آفس کی بجلی مذبح خانے کے کنکشن سے چلنے لگی۔ ٹیچرز سارا دن پرنسپل آفس بیٹھ کر گزار دیتی ہیں، محکمہ تعلیم خواب خرگوش کے مزے میں، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں گورنمنٹ مسلم گرلز اے وی ہائی سکول اسلام پورہ کی بجلی پچھلے کئی ماہ سے بند ہے۔ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں محکمہ تعلیم کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نصابی سرگرمیاں شروع ہوئی تو گرمی اور حبس کی وجہ سے کلاس روم میں متعدد طالبات کی حالت غیر ہونے لگی۔

کلاس میں ٹیچرز بھی آنے سے قاصر ہیں، سکول پرنسپل کے آفس میں بجلی کا کنکشن ملحقہ مذبح خانے سے لے کر سکول ٹیچر اور پرنسپل آفس میں ہی آرام فرمانے لگی ہیں۔

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر عرصہ سے خراب ہے، کسی نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

طالبات اور والدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے مطالبہ کیا ہے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ٹرانسفارمر ٹھیک کروایا جائے تاکہ بچیاں اپنی نصابی سرگرمیاں آسانی سے جاری رکھ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button