ضلع جہلم میں محکمہ لیبر مزدوروں کو مقررہ اجرت دلوانے میں بری طرح ناکام

جہلم: مزدوروں کو مقررہ اجرت نہ ملنے پر محکمہ لیبر کے ضلعی ذمہ داران خاموش، ضلع بھر میں محکمہ لیبر مزدوروں کو مقررہ اجرت دلوانے میں بری طرح ناکام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری طور پر مزدور کی مقرر کردہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کررکھی ہے۔ ملازمین کو مقررہ اجرت نہ ملنے پر محکمہ لیبر کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ محکمہ لیبر کے ضلعی ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں جن میں جہلم، دینہ ،سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں حکومت پنجاب نے مزدوروں کی سرکاری اجرت 32 ہزار روپے مقرر کررکھی ہے اور اس سے کم اجرت دینے والے مالکان کے خلاف محکمہ لیبر کو سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

لیکن محکمہ لیبر کی ملی بھگت کی وجہ سے چھوٹے کارخانوں،ہسپتالوں،دکانوں، بیکریوں،سویٹ شاپس،پٹرول پمپس کریانہ سٹورز، ہوٹلوں، میرج ہالز، فیکٹریوں، مارکیز، شورومز، میڈیکل سٹورز، سروس اسٹیشنز سمیت دیگر نجی مراکز میں حکومت پنجاب کی طرف سے مقررہ کردہ اجرت کے مطابق تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔

مزدوروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈوایزرصوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button