ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

جہلم: ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی کےبعد ایک بار پھراضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی قیمت میں 32 اعشاریہ 23 فیصد اضافہ ہوگیا، انڈے 4 اعشاریہ 28 فیصد، لہسن 3 اعشاریہ 23 فیصد، ایل پی جی 1 اعشاریہ 73 فیصد مہنگی ہوئی۔

دال ماش 0 اعشاریہ 97 فیصد، دال مونگ 0 اعشاریہ 83 فیصد، آلو 0 اعشاریہ 70 فیصد مہنگے ہوئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19 اعشاریہ 12 فیصد کمی ہوئی ۔ جبکہ کیلے 1 اعشاریہ 55 فیصد، گندم کا آٹا 1 اعشاریہ 39 فیصد سستا ہوا۔

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 30 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی سالانہ شرح 17 اعشاریہ 96 فیصد ہوگئی ہے۔ 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 12 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button