پنڈدادنخان میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر بھٹہ مالکان کیخلاف آپریشن شروع، پانچ بھٹے مسمار

پنڈدادنخان: تحصیل بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنیوالے بھٹوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری، پانچ بھٹے مسمار کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سیاہ دھواں خارج کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے محکمہ ماحولیات کے ہمراہ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے پانچ بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے بھٹوں کو مسمار کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر کو کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے، پنجاب حکومت کے احکامات سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



