کھیوڑہ میں بریک فیل ہونے کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کے پہاڑی علاقہ میں بریک فیل ہونےکےباعث آئل ٹینکر الٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے کھیوڑہ پہاڑی ایریا میں بریک فیل ہونے سے آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر الٹنے کے باعث آئل پورے روڈ پر پھیل گیا، ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آئل پھیلنے کی وجہ سے پھسلن کے باعث علاقہ کو سیل کرکے ٹریفک روک دی گئی، ٹینکر الٹنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button