ساؤتھ پورٹ واقعہ سے مسلم کمیونٹی کا کوئی تعلق نہیں، پیر مزمل جماعتی

مانچسٹر: پیر سید مزمل شاہ جماعتی نے کہا ہے ساؤتھ پورٹ کے علاقہ میں کمسن بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کی واردات میں کسی بھی مسلمان کا کوئی عمل دخل نہیں جب کہ پولیس نے حملہ کے ملزم کو جس کا تعلق روانڈا سے ہے، کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا تھا مگر ایک شدت پسند تنظیم مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہے اور مسلمانوں کی املاک کے علاوہ مساجد کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی بھی شدت پسندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ برطانیہ مختلف رنگ و نسل اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے ،ہم اس کے خیر خواہ ہیں، شدت پسند تنظیم مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نقصان پہنچانے سے باز رہے ،یہ سلسلہ جاری رہا تو مسلمان اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور کسی بھی شدت پسندی کا صبر و تحمل سے مقابلہ کریں ،ہم برطانیہ کے مثالی امن ، باہمی محبت و یگانت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کشمیر، غزہ ، یمن، لبنان میں مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ اور اس کے حواری ملکوں کی مسلسل خاموشی کو مجرمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں کو کارروائی کرکے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ انسانیت کے علم بردار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button