دینہ میں غیرملکی جعلی کرنسی استعمال کرنے والے 4 افراد گرفتار

دینہ میں غیرملکی جعلی کرنسی استعمال کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں غیر ملکی جعلی کرنسی استعمال کرنے والے4 افراد کو ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت حسن،عمر فاروق،جبران اور فیصل یٰسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیر ملکی جعلی کرنسی 200درہم برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



