پہلوان گروپ فخرے جہلم گجرات کاپہلوانوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام

جہلم: پہلوان گروپ فخرے جہلم گجرات کاپہلوانوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام، پہلوان رضوان عرف جانا کو عمدہ کارکردگی پر نیا ہنڈا 125 موٹر سائیکل بطور انعام دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلوان گروپ فخرے جہلم گجرات کے سینئر ممبر میاں تصدق حسین آف نوتھیہ قریشیاں کی طرف سے پہلوان گروپ فخرے جہلم گجرات کے تمام ممبران اور پہلوانوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر پہلوان رضوان جانا فخرے نتھہ قریشیاں چمپئین سٹون لفٹنگ ضلع گجرات کو سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نیا ہنڈا 125 موٹر سائیکل بطور انعام دیا گیا۔

دعوت میں پہلوان گروپ فخرے جہلم گجرات کے صدر پہلوان چوہدری ایوب گرداور آف کھمبی، صدر ضلع جہلم پہلوان عمران ڈار فخرے پنڈی موڑ، سیاسی سماجی شخصیت ملک یاسر اقبال رہنما مسلم ق گجرات آف کھوہار، بانی پہلوان چوہدری قدیر فخرے چوٹالہ، سدا بہار چمپئین سٹون لفٹنگ پاکستان پہلوان ظفر اقبال بٹ فخرے کنتریلی، ڈاکٹر وقاص بٹ کنتریلی، پہلوان ظہور بٹ، پہلوان شفقت بٹ فخرے سرائے عالمگیر، مرزا امجد کنتریلی اور پہلوان چوہدری جنید جٹ فخرے جنجیل نے شرکت کی۔

پہلوان احسان جانو گجر فخرے بھٹیہ، پہلوان ثقلین فخرے بھٹیہ، پہلوان ریاست باؤلی، چوہدری واجد حسین آف پاہروال، پہلوان حاجی تفور آف کھمبی، پہلوان راجہ صدف ٹلہ آرائیاں، پہلوان عدنان دانی میانہ چک، پہلوان مرزا جنید فاروق فخرے کوٹھہ سورایا، راجہ عمر المال آف پوران، پہلوان حسیب حسن آباد، پہلوان احسن جاتلاں، پہلوان ملک ندیم آف طور اور نتھہ قریشیاں کی سیاسی سماجی شخصیت قریشی فیملی سمیت سماجی رفاعی شہری تنظیموں کے عمائدین اور معززین علاقہ نے دعوت میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button