جہلم میں معمولی رنجش پر دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے 6 افراد زخمی

جہلم میں معمولی رنجش پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے 6افراد زخمی ہوگئے، ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چتن میں حسکول پٹرول پمپ روہتاس روڈ کے قریب معمولی رنجش پر دو گروپوں میں جھگڑ ے کے دوران گولیاں، کلہاڑیاں اور ڈنڈے چل گئے۔ فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے دونوں گروپوں کے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں بشارت، ارشد، خالد، کامران، حمزہ اور علی شان شامل ہیں،سر پر کلہاڑیاں لگنے سے حمزہ نامی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید جھگڑے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button