محکمہ ایکسائز نے آن لائن پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے پر مجموعی ٹیکس میں 5 فیصد رعایت ختم کر دیا

جہلم: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے ای سہولت آن لائن پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے پر مجموعی ٹیکس میں 5 فیصد رعایت فوری ختم کر دی۔ اب آن لائن ای پیمنٹ سے ٹیکس جمع کرانے والے ٹیکس گزارپورا مکمل پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس 30ستمبر 2024 تک جمع کرانے والے ٹیکس گزاروں کے لیے 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں پراپرٹی ٹیکس گزار آن لائن جب بھی ٹیکس جمع کراتے انہیں پانچ فیصد چھوٹ دی جاتی تھی جو سب عمل ختم ہو چکا ہے جبکہ 30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس مکمل جمع کرانے پر 5 فیصد رعایت دی جائے گی اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس 30 ستمبر تک جمع کرانے پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز نے نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی یکم جولائی سے 30 ستمبر تک ٹیکسوں کے تمام ٹارگٹ مکمل کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کر دی ہیں اور تمام ایکسائز انسپکٹرز اور فیلڈ اسٹاف کو دفاتر کی بجائے فیلڈ میں جا کر روزانہ ریکوریز کے احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز راولپنڈی کے پانچوں زون نے ریکوریوں کو تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button