ناروے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کی فتح کا سلسلہ جاری، دوسرے میچ میں وارڈینسیٹ کلب کو شکست


اوسلو: ناروے اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کی دوسری بڑی کامیابی، بچوں نے وہ کر دکھایا جو بڑے بھی نہ کر سکے۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو5-0سے شکست دے دی۔ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کامیچ جیتنے کےبعد جشن۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں2گول جبکہ دوسرے ہاف میں 3 گول اسکور کئے۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے2،کپتان محمد عدیل،محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ آج 30 جولائی کوکھیلے گی ۔یاد رہے قومی ٹیم 2023میں ایونٹ کی ناقبل شکست ٹیم رہی تھی۔
سید ضیاء النور شاہ کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز پاکستان، محمد ریحان طاہر لیڈ پروجیکٹ میدان، مجتبیٰ حیدر صدر مسلم ہینڈز ایف سی، محمد راشد ہیڈ کوچ، سید اویس ٹیم مینجر نظیفہ فاطمہ نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، ہم دوسرا میچ بھی پانچ گول سے جیتے ہیں اور ان شاءاللہ اس بار ناروے کپ ہم ہی جیتیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔



