چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے والوں کیخلاف مقدمہ خوش آئند ہے،بلال اظہرکیانی

مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل،بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے والوں کے خلافFIRہونا خوش آئند ہے۔
وہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سر قیمت مقر رکرنے کیخلاف رد عمل دے رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پرCJP کو دھمکیاں اسلام، آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے.
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحتوں کے باوجود غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے،علماء ، وکلاء، میڈیا سمیت سب اس انتہا پسندی اور جھوٹ کی مذمت کریں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



