جہلم پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملا دیا

جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملہ نے 3 سالہ رضا عمر جو کہ اپنے والدین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آیا اور گم ہو گیا جس کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب محمد عمران کاظم ملتان شجاع آباد سے اپنے ماں باپ سے ناراض ہو کر گھر سے نکل آیا اور گم ہو گیا جس کو تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

گمشدہ بچوں کے لواحقین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئےڈھیروں دعائیں دیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button