حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی دلا سکتی ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

اوسلو: اسلامک کلچرل سنٹر ناروے مسجد کے زیراہتمام اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے دعوتِ دین ،خدمت خلق کا عظیم سفر کے حوالے سے 50 خدمات پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے مہمان سینیٹر مشتاق احمد خان تھے جب کہ تقریب کا موضوع پاکستان کےسیاسی نظریاتی اور معاشی مستقبل اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکن اداروں کا کردار تھا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی نے شرکت کی۔

تقریب سے سینیٹر مشتاق احمد خان ،تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، مولانا حافظ محبوب الرحمٰن، اسلامی کلچر سینٹر کے موجودہ امام وخطیب مولانا مفتی حافظ سلیم ، امام وخطیب مولانا مفتی حافظ سلیم اللہ علوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کی 50سالہ تقریبات میں دعوت دین خدمت خلق اور اسلام کی خدمت پر دلی مبارک باد دی اور کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے متعلق ان کے ساتھ امریکن اداروں کا کردار افسوس ناک اورہم سب کیلئےلمحہ فکریہ ہے اور کہا کہ اگر حکومت پاکستان چاہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی مل سکتی ہے ،ان کی رہائی کی چابی اسلام اباد کے ایوان میں پڑی ہوئی ہے، اللہ ہماری قوم اورہمارے حکمرانوں کو وہ فکر شناس دے جس کی اشد ضرورت ہے۔

تقریب کے آخر میں مولانا حافظ محبوب الرحمن نے اجتماعی دعا کی۔

تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ناروے کےصدر حاجی افضال، اسلامی کلچر سینٹر مسجد کے امام و خطیب چوہدری مولانا مفتی محمد عمران اسجد ،صدر اسلامی کلچر سینٹر چوہدری ساجد الہٰی اسلامی کلچر سینٹر انتظامی امور کے ڈائریکٹر چوہدری اخلاق احمد، چوہدری ناہید اسلم، میاں حافظ طیب، چوہدری ناظم حسین ،الخدمت یورپ کے صدر عبدالوہاب، مولانا فضل ہادی، چوہدری طیب اور دیگر نے شرکت کی جب کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے اعزاز میں جماعت اہلسنت ناروے اسلامک سنٹر اوسلو ستوونر اور دیگر مساجد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر جماعت اہلسنت ناروے کے امام سید نعمت علی بخاری اور مسجد انتظامیہ نے انہیں خوش آمدیدکہا۔ اسلامک سنٹر اوسلو ستوونر کےامام وخطیب مولانا محمد جاوید کی سرپرستی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسلو کے علماء کرام اور سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، حاجی افضال اور دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button