ہنڈا سی جی 125 خریدنے والے حضرات کے لیے خوشخبری

جہلم: مہنگائی کے طوفان میں گھرے پاکستانیوں کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125بھی ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے، جس کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بہرحال بینک الفلاح کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے بینک کے ذریعے بغیر سود آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے ہنڈا 125سی سی موٹرسائیکل تین اور چھ ماہ کے پلانز میں بغیر سود اپنے صارفین کو دی جا رہی ہے۔ تین ماہ کے پلان میں صارفین کو ماہانہ 78ہزار 300روپے اور چھ ماہ کے پلان میں ماہانہ 39ہزار150روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔
تین ماہ کے پلان میں 2 اعشاریہ 5فیصد اور چھ ماہ کے پلان میں 5فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔



