حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 283 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہوگیا ہے ، یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button