محرم الحرام؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا پنڈدادنخان کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پنڈدادنخان کا دورہ، عبداللہ پور میں محرم کے جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پنڈدادنخان میں عبداللہ پور کے علاقے میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی موجود تھے۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کو جلوس کے روٹ، انتظامی معاملات اور سکیورٹی بارے بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عزاداروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مقامی لائسنس داروں سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے پوچھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button