جہلم میں زمین کی خرید و فروخت کا کارروبار تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چوہدری ظفر نور

جہلم: زمین کی خرید و فروخت کا کارروبار تقریباً نہ ہونے کے برابر ، کا روبار میں 60 سے 70 فیصد تک کمی واقع ہو چکی ہے ، سرکاری فیس جو کہ فروخت کنندہ پر 6 فیصد اور خرید کنندہ پر ساڑھے 14 فیصد مقرر کی گئی ہے ، اگر مکان کا نقشہ نہ ہو تو اس کی2 فیصد فیس الگ سے چارج کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف کارروباری شخصیت چوہدری ظفرنور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کا کاروبار کرنے والے افراد سارا دن اپنے دفاتر میں فارغ بیٹھے رہتے ہیں اور شام کو ایسے ہی گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں پراپرٹی کا کام اب صرف موبائل ڈیلرز نے سنبھال لیا ہے۔ اب وہ خود ہی خرید و فروخت کرواتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ فیسوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کاروبار زیادہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح پڑھے لکھے نوجوانوں کا کاروبار بھی چلتا رہے گا اور گورنمنٹ کو بھی فیسوں کی مد میں لاکھوں ، کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں ملتے رہیں گے، اگر ٹیکسوں میں کمی نہ کی گئی تو پھر ہو سکتا ہے کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام بلکل ختم ہو جائے اور پراپرٹی کا کام کرنے والے نوجوان بے روزگار ہو کر بیٹھ جائیں۔

چوہدری ظفرنور نے حکومت پنجاب سے رجسٹری اور انتقال کی فیسوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ پراپرٹی سے جڑے پڑھے لکھے ، بیرزگار نوجوان با عزت کارروبار کر سکیں اوربے گھر افراد کو سستے داموں گھر میسر آسکیں۔اس طرح حکومت کو بھی ماہانہ لاکھوں ، کروڑوں کی آمدن ہوسکے جو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button