جہلم میں جی ٹی روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 35 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 35 سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر جادہ کے مقام پر ہانڈی ہاؤس کے نزدیک تیز رفتار دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 35 سالہ شخص سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی اصغر نام سے ہوئی اور جہلم کے علاقہ نوگراں کا رہائشی تھا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



