سوہاوہ میں اوباش شخص کی گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی

سوہاوہ میں اوباش شخص کی گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے لڑکی، لڑکی کی والدہ اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزم ہو فرار گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
یہ واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ دیالی میں پیش آیا ہے جہاں پر سرائے سیداں کے رہائشی طاہر شاہ نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر 20 سالہ لڑکی (س) کو اس کی والدہ اور بھائی کے سامنے گن پوائنٹ پر کمرے میں لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم متاثرہ لڑکی، اس کے بھائی اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا، تینوں کو جسم اور سر پر زخم آئے ہیں، متاثرہ لڑکی سمیت تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طاہر شاہ مسلح ہوکر گھر میں داخل ہوا جہاں پر وہ سب کے سامنے اسلحے کے زور پر لڑکی کو کمرے میں لے جا کر گناؤنا کام کیا ہے، مزاحمت پر ملزم نے تینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور شرابہ کی آواز سن کر محلے دار اکھٹے ہوگئے جس کے بعد ملزم دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر شاہ اس سے پہلے بھی شراب کے نشے میں آتا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
پولیس کا یہ کہنا ہے کہ لڑکی کے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔



